بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دو ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی جس میں مشتبہ افراد کے قبضے سے متعدد پستولز اور رائفلز برآمد ہوئے۔

گرفتار شدگان میں عارف اللہ ولد محمد خیراللہ خان اور عنایت اللہ ولد محمود علی خان شامل ہیں۔دونوں رہائشی بنوں کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی،7دہشت گرد ہلاک

پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 100 پستولز، 2 ایم فور رائفلز، 100 پستول کے اسپئر میگزین اور 2 ایم فور کے اسپئر میگزین برآمد ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 15 دسمبر کو شام 4 بجے کے قریب ایک مشتبہ پک اپ گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر SPC-077 تھاکو تحصیل تربت میں ایک ناکے پر روکا اور چیک کیا گیا۔

چیکنگ کے دوران گاڑی میں موجود ڈرائیور اور دوسرا سوار بھی مشکوک ثابت ہوئے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Scroll to Top