ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی تاریخی ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو انتہائی مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوستی کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔
صدر اردوان نے دفاعی اور اقتصادی شعبے میں ترکی کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ترکی دنیا کا 11واں سب سے بڑا دفاعی سامان بیچنے والا ملک ہے اور دفاعی اور ہوابازی کی برآمدات ساڑھے 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ترکی جنگی طیارے بنانے والے دس ممالک میں شامل ہے۔
ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کسی بھی ملک کے ساتھ کشیدگی، لڑائی یا تصادم کا خواہاں نہیں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترکیہ کو بڑی پیشکش
ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ ترکی پر ہر ملک اعتماد اور بھروسہ کرسکتا ہے۔





