دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا، پاکستانی شاہیز بھارت کے خلاف فائنل میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا۔
پول میچ میں کامیابی کے باعث بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے تاہم کرکٹ ماہرین کے مطابق فائنل میں وہی ٹیم کامیاب ہوگی جو دباؤ کو بہتر انداز میں برداشت کرے گی۔
پول میچ کے دوران بھارتی کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا تھا اور فائنل میں بھی اسی طرزِ عمل کے دہرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 90 رنز سے فتح حاصل کی تھی ۔





