انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 122 رنز کے ہدف کو 17 ویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی بیٹنگ میں سمیر منہاس 69 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان 27 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے جبکہ حمزہ ظہور صفر پر پویلین لوٹے۔ احمد حسین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین ایمان اور سمیع النبصیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27 ویں اوور میں 121 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹیم کی جانب سے سمیع النبصیر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کپتان عزیز الحکیم نے 20، رفعت بیگ 14 اور شیخ پرویز جبون 9 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جواد ابرار 9، کلام صدیقی 8، فرید حسن 7، محمد عبداللہ 5، ایم ڈی سوبج 2 اور سعد اسلام صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اقبال حسین ایمان 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی باولنگ میں عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے بالترتیب 4 اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Scroll to Top