بھارت کو شکست، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 191 رنز کی زبردست شکست دے کر پہلی بار انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام  کر لیا۔

 دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کےسامنے بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن میں سمیر منہاس کی شاندار اننگز نے سب کی توجہ حاصل کی، انہوں نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

سمیر کی اس اننگز نے پاکستان کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور بھارتی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد حسین نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا جبکہ عمران خان نے 35 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

پاکستان کی باؤلنگ نے بھارتی بیٹنگ لائن کو مسلسل پریشان رکھا، علی رضا نے 4  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد صیام اور عبدالسبحان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں

348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم پاکستان کی شاندار باؤلنگ کے سامنے صرف 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان میں فائنل میچ جیتنے کا جشن منایا اور سجدہ شکر ادا کیا۔

پاکستان کی دوسری مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کی کامیابی ہے 2012 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل! 4 چھکے، 12 چوکے، بھارت کیخلاف سمیر منہاس کی شاندار سنچری،میچ کا پانسہ پلٹ دیا

پاکستان کی جونیئر کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی نے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ پورے ملک کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Scroll to Top