پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر تاریخ رقم کی، وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔

اس شاندار کامیابی پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو فائنل میں شکست دے کر دنیا کو ثابت کر دیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی طاقت ہے۔

پورے ملک کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور یہ کامیابی ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

ان کھلاڑیوں کی جیت ہمارے لیے ایک بڑی علامت ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان کے نوجوان کرکٹرز نے اس فائنل میں اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور فتوحات کی نئی راہیں کھول دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

واضح رہے دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 191 رنز کی زبردست شکست دے کر پہلی بار انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام  کر لیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کےسامنے بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Scroll to Top