ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر فرد کو تیار کرنا ہوگا، بنگلا دیشی لڑکی کا پیغام

بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے بنگلا دیش کی ایک نوجوان لڑکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے خلاف مضبوط قوم بننے کے لیے ہمیں ہر گھر میں ہر فرد کو ٹریننگ دینا ہوگی۔

بنگلہ دیشی لڑکی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر ہم بھارت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے لوگوں کو تیار کرنا ہوگا چاہے وہ شہر میں رہتے ہوں یا دیہاتوں میں۔

لڑکی نے مزید کہا میں نے ‘خودیرام’ کو نہیں دیکھا نہ ہی آزاد کو لیکن میں نے ‘عثمان ہادی’ کو دیکھا ہے، ہادی ایک انقلاب تھا، ایک انقلابی رہنما تھا اور ہمیں ہادی کا خواب پورا کرنا ہے۔

اس پیغام میں وہ ایک انقلابی رہنما عثمان ہادی کی قربانی اور جدوجہد کا ذکر کر رہی تھیں جنہوں نے بنگلا دیش کی آزادی کے لیے جدوجہد کی تھی۔

ان کا یہ پیغام ایک نیا عزم اور حوصلہ فراہم کرتا ہے جس میں وہ اپنے ہم وطنوں کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش :عثمان ہادی کو قتل کرنے والے ’’را‘‘ ایجنٹس کی تصاویر منظر عام پر آگئی

یہ پیغام نہ صرف بنگلا دیش کے عوام کے لیے بلکہ دنیا بھر کے ان افراد کے لیے ایک تحریک بن سکتا ہے جو اپنے ملکوں کی ترقی اور خودمختاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Scroll to Top