باجوڑ،سرحد پار سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ گھر پر گر گیا، 2 خواتین اور بچہ شہید

محمد عباس

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سرحد پار افغانستان سے فائر کیا گیا ایک مارٹر گولہ شہری آباد پر گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت تین افراد شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقہ لغڑی میں سرحد پار سے آنے والا مارٹر گولہ ایک گھر پر گرا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ موقع پر شہید ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

دھماکے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سرحد پار سے ہونے والی اس بلا اشتعال فائرنگ اور شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

Scroll to Top