انطالیہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان کی ملاقات

انطالیہ : انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر آج انطالیہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان فورم کے موقع پر وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور ترکیہ کی روایتی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ان کے لیے دوسرا گھر ہے اور اس دورے پر انہیں خوشی ہے۔

اسلام آباد: بنی گالہ کیس، 26 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کو پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع قرار دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ان کے لیے باعثِ مسرت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Scroll to Top