لبنان جنگ بندی: ایرانی اسپیکر کا پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار پر اظہارِ تشکر

Pakistan SCO Summit 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان جنگ بندی کے معاملے میں ثالثی کردار ادا کرنے پر پاکستان کی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے لبنان میں ہونے والی جنگ بندی کو حزب اللہ کی ثابت قدمی اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کو مکمل کامیابی تک احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران اس جنگ بندی کو باریک بینی سے دیکھ رہا ہے اور خطے میں استحکام تک مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق فریقین کو اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے محتاط انداز میں آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : انطالیہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان کی ملاقات

انہوں نے جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے ثالثی کردار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے، جسے سراہا جانا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top