بھارتی فضائیہ کاجدید طیارہ Su-30MKI پونے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے بعد پونے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور بھارتی فضائیہ نے جدید طیارے کا حادثہ چھپانے کی بھی کوشش کی ہے۔
بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پونے کا رن وے انڈین ایئرفورس کے طیارے میں پیش آئے واقعے کی وجہ سے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے۔
🚨 BREAKING
Pune Airport Runway Temporarily Closed After IAF Aircraft Incident
IAF plane involved in an incident at Pune’s Lohegaon airport. Aircrew safe, no damage to civil property.
Runway being cleared; normal ops to resume ASAP. pic.twitter.com/2u49ZGkIFM
— Public News X (@PublicNewsX) April 17, 2026
بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ہے فضائی عملہ محفوظ ہے اور شہری املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ رن وے کو فعال کرنے اور جلد از جلد معمول کی کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کی نام نہادخارجہ پالیسی بےنقاب،امریکی دباؤ نےبھارتی عوام کونئی مصیبت میں دھکیل دیا
بھارتی فضائیہ جدید طیارے کے حوالے سے بتانے سے گریز کیا ہے کیونکہ ایم کے آئی ایس یو 30ایک جدید طیارہ ہے۔
یاد رہے کہ Su-30MKI ایک جڑواں نشستوں والا، جڑواں انجن والا، طویل فاصلے تک چلنے والا ملٹی رول لڑاکا ہے جسے ہندوستانی فضائیہ کے لیے روس کے Sukhoi نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے۔
انڈین ایئرفورس کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر، یہ 4.5 جنریشن کا لڑاکا طیارہ ہے جو اعلیٰ چالبازی کے لیے تھرسٹ ویکٹرنگ کنٹرول کی خصوصیت رکھتا ہے اور گہری ہڑتال، فضائی برتری اور سمندری کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الجریزہ بھی گودی میڈیا کی ڈگر پر چل پڑا، جھوٹی رپورٹنگ شروع کردی
Su-30MKI کے ایک طیارے کی قیمت 100ملین ڈالر کے قریب ہے اور یوں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارتی فضائیہ کو آئے روز حادثات کا سامنا کرنا پڑتا، پاکستان سے معرکہ حق میں بھی بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا اور رافیل طیارہ تباہ ہو گئے تھے۔





