فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 3روزہ دورہ ایران مکمل ، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 3روزہ دورہ ایران مکمل ، آئی ایس پی آر

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات، علاقائی استحکام اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر مسعود شکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، جاری سفارتی کوششوں اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات ایرانی قیادت تک پہنچائی گئیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر داخلہ اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی سکیورٹی تعاون، سرحدی صورتحال اور سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top