وزیرخارجہ عباس عراقچی کا جنگ بندی، جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خراجِ تحسین، ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر مسلط جنگ کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی نےمذاکرات کی میزبانی اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Scroll to Top