راولپنڈی اسلام آباد میں معمولات بحال، میٹرو بس سروس دوبارہ شروع، ٹرانسپورٹ پر پابندیاں ختم

راولپنڈی اسلام آباد میں معمولات بحال، میٹرو بس سروس دوبارہ شروع، ٹرانسپورٹ پر پابندیاں ختم

ہزاروں مسافروں کو ریلیف ،راولپنڈی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ نظام مکمل بحال، میٹرو بس اور داخلی راستے کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اقسام کی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے تمام بس اڈے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، تاہم فیض آباد بس اڈہ تاحکم ثانی بند رہے گا۔

ادھر راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد آمد و رفت معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس اور گرین بس سروس کی بحالی کا بھی اعلان کیا ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو ریلیف ملے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز بھی عوام کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جس سے شہری تفریحی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Scroll to Top