پاکستان دہشتگردی کیخلاف دیوار ، بھارت اسے فروغ دے رہا ہے، وفاقی وزیر عطا تارڑ

پاکستان دہشتگردی کیخلاف دیوار ، بھارت اسے فروغ دے رہا ہے، وفاقی وزیر عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پہلگام واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے اور یہ طرزِ عمل قابلِ تشویش ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق بعض تنظیموں جیسے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، جبکہ بھارت نہ صرف دہشت گردی کے معاملات میں کردار ادا کر رہا ہے بلکہ پانی کو بھی بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کاکول میں دیا گیا خطاب سفارتی محاذ پر ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس کے بعد پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر زیادہ واضح ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا سچ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آیا ہے، جبکہ بھارت اب بھی غیر واضح پوزیشن میں دکھائی دیتا ہے۔

Scroll to Top