چین : چین کے دلکش ساحلی شہر سانیا میں جاری چھٹی ایشین بیچ گیمز میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کی ریسلنگ ٹیم بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہے۔
قومی ٹیم کے پہلوان آج 28 اور 29 اپریل کو ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں ان سے اچھی کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 70 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ میدان میں اتریں گے، جبکہ 80 کلوگرام میں اسداللہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
اسی طرح 90 کلوگرام میں محمد انعام حریفوں کا مقابلہ کریں گے، جبکہ اوپن کیٹیگری میں محمد گلزار پاکستان کی جانب سے چیلنج پیش کریں گے۔
آج منگل کے روز پاکستان کے وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کھلاڑیوں کا وزن کیا جائے گا اور اسی وقت قرعہ اندازی کا عمل بھی مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : نسوار سے متعلق نیا قانون:سخت شرائط،جرمانے اور سزائیں
اس کے بعد مقابلوں کا باقاعدہ آغاز صبح سات بجے ہوگا، جہاں ابتدائی راؤنڈ میں کامیاب ہونے والے پہلوان اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کریں گے۔
قومی ریسلرز نے ایونٹ سے قبل بھرپور محنت اور تیاری کی ہے، اور اس عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کریں گے۔
شائقین اور قوم سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کامیابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔





