واشنگٹن: برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا اپنے چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا واشنگٹن پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی متوقع ہے۔
Let the historic state visit begin!
President Donald J. Trump and First Lady Melania Trump greet King Charles III and Queen Camilla for tea at the White House! 🇺🇸🇬🇧 pic.twitter.com/7tvVCtPecE
— The White House (@WhiteHouse) April 27, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ برطانوی بادشاہ امریکا میں مکمل طور پر محفوظ ہوں گے اور ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق شاہ چارلس کا امریکا آنا ایک مثبت اور اہم پیش رفت ہے۔
برطانوی شاہ شاہ چارلس سوم اپنے اس دورے کے دوران امریکا کے قیام کی ڈھائی سوویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، جو دونوں ممالک کی تاریخی وابستگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائیر میں آمنے سامنے ہوں گے
دورے کے دوران شاہ چارلس امریکی کانگریس سے بھی خطاب کریں گے، جبکہ وہ نائن الیون کی یادگار کا دورہ بھی کریں گے اور متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
یہ دورہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان سفارتی اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔





