ٹیوٹا کا فورچیونر کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے محض پانچ ماہ کے دوران دوسری بار اپنی مقبول ایس یو وی ٹویوٹا فورچیونرکے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے سے زائد کی غیر معمولی کمی کر دی ہے۔

کمپنی نے اس اچانک اور بڑی کٹوتی کو اپنی 35 ویں سالگرہ کی خصوصی پیشکش قرار دیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں کروڑوں روپے نیچے آ گئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق فورچیونر کے جی پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی اب 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے کے بجائے 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

اسی طرح فورچیونر کے وی پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں بھی 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی بڑی کٹوتی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی پریمیم ایس یو وی کی قیمت میں ایک ساتھ اتنی بڑی کمی ہونا انتہائی غیر معمولی ہے جس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی ہوئی صورتحال کارفرما ہے۔

ماہرین کے مطابق طلب میں کمی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور صارفین کی قوتِ خرید میں کمی جیسے عوامل نے کمپنی کو قیمتیں کم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

Scroll to Top