کیا چودھری پرویز الٰہی پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟ وضاحتی بیان سامنے آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے اپنی پاکستان پیپلز پارٹی میں ممکنہ شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

صحافی کی جانب سے اس حوالے سے سوال کیے جانے پر چودھری پرویز الٰہی نے دو ٹوک انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا خدا کا خوف کریں، میرا پیپلز پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

چودھری پرویز الہیٰ نے واضح کیا کہ کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور زلمی نے دوسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں تیزی سے پھیل رہی تھیں، جس کے باعث سیاسی حلقوں اور عوام میں مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔

Scroll to Top