پشاور زلمی نے دوسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

پشاور زلمی حیدر آباد کنگز مین کو ہرا کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، فائنل میں زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے 15.2 اوورز میں کامیابی حاصل کی، ایرون ہارڈی 56 اور عبدالصمد 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آغاز میں زلمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 6 اور کوشال مینڈس 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

پشاور زلمی اس سے قبل 2017 میں بھی پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے اور یہ اس کی دوسری کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف پی ایس ایل 11 فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

پی ایس ایل کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ تین بار (2016، 2018 اور 2024) ٹائٹل جیت چکی ہے، جبکہ لاہور قلندرز نے 2022، 2023 اور 2025 میں ٹرافی اپنے نام کی۔

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایک، ایک بار چیمپئن بن چکے ہیں۔

Scroll to Top