محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، باجوڑ، مہمند اور اورکزئی میں بارش کا امکان ہے، اسی طرح چترال، دیر، ملاکنڈ، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر اور کوہستان کے علاقوں میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، خیبر، کوہاٹ، ہنگو اور کرک میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور شہر میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مزید بارشیں یا بڑھتی گرمی؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی
چترال میں درجہ حرارت 9، دیر میں 14، مالم جبہ میں 18 اور سیدو شریف میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح بنوں میں درجہ حرارت 27، ڈی آئی خان میں 29 اور ایبٹ آباد میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





