امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر نے ایران کے معاملے پر مدد کی پیشکش کی ہے اور خطے میں استحکام کے قیام میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے ایران کو فوجی ساز و سامان فراہم نہ کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر ایران کے ساتھ ایک معاہدے اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے خواہاں ہیں جبکہ چین خطے میں استحکام اور توانائی کی آزاد نقل و حرکت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ چین نے 200 بوئنگ طیارے آرڈر کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے لوگ ایک دوسرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور باہمی احترام ترقی کی بنیاد ہے، تجارت اور اقتصادی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا چین تعلقات میں اہم پیش رفت، ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے ساتھ ان کی گفتگو انتہائی مثبت اور تعمیری رہی، ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے تعلقات دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آئندہ کئی دہائیوں تک مضبوط تعلقات قائم رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جب بھی مشکلات آئیں، دونوں ممالک نے مل کر انہیں حل کیا اور وہ ہمیشہ یہ بات دہراتے ہیں کہ چینی صدر ایک عظیم رہنما ہیں۔





