وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی اعلیٰ سطحی چینی کاروباری وفد نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہا اور کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورۂ چین کے منتظر ہیں۔

وزیرِ اعظم نے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری و معاشی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے جو سرمایہ کاری اور صنعتی اشتراک کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی بی آئی ڈیجیٹل معیشت میں تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ وزیراعظم نے اہم ہدایت جاری کر دی

اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ چیان شیاو جون نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی آئی گروپ پاکستان میں ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل میں معاونت کا خواہاں ہے۔

Scroll to Top