پی ٹی آئی کے سابق صوبائی مشیرکی مبینہ آڈیو لیکس نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

شاکر خان وزیر
شمالی وزیرستان سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی مشیر نیک محمد خان کے خلاف ایک بڑا کرپشن اسکینڈل منظرِ عام پر آیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ واٹس ایپ میسجز اور آڈیو ریکارڈنگز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکیداروں سے کمیشن مانگا جا رہا ہے۔

اس اسکینڈل میں ایم پی اے کے بھائی نور محمد خان کا نام بھی سامنے آیا ہےجو خود ایک سرکاری ملازم ہیں۔ ان پر الزامات ہیں کہ وہ ٹھیکیداروں سے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرتے ہیں اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں انہیں دھمکیاں دیتے ہیں۔

دوسری جانب نور محمد خان نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ وائرل ہونے والی آڈیوز اور پیغامات ان کے نہیں بلکہ مخالفین نے ان کی ساکھ خراب کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا سہارا لیا ہے۔

انہوں نے اسےڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ ایک منظم سازش قرار دیا ہے۔

Scroll to Top