خیبرپختونخوا میں پولیس کے اعلی افسران کے تبادلے

آئی جی خیبرپختونخوا نے گریڈ 19 اور 20 کے تین اہم افسران کے تبادلے کر دیے ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس کے اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن قاسم علی خان کو اب ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) مردان کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بنوں ریجن میں تعینات آر پی او سجاد خان کو پشاور بلا کر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن خیبرپختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح مردان رینج کی سربراہی کرنے والے رب نواز خان کو تبدیل کر کے آر پی او بنوں ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top