پاکستان بھر میں عید پر گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑھتے ہوئے سفری رش کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کا مقصد شہریوں کو اپنے آبائی علاقوں تک آرام دہ اور بروقت سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین اتوار کے روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری خصوصی ٹرین بھی اسی روز کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائے گی۔

اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 25 تاریخ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی تاکہ عید کے دنوں میں اضافی مسافروں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے حج پروازوں کا بڑا مرحلہ مکمل، آخری پرواز کے بعد اہم اعلان

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی ٹرینیں راستے میں روہڑی، خانپور، ملتان، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور جہلم سمیت مختلف اہم ریلوے اسٹیشنز پر قیام کریں گی۔

حکام کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Scroll to Top