وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی ایران میں موجودگی ایک مثبت اشارہ ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مذاکرات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ تقریب کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ان کے مطابق معاہدے کا ابتدائی فریم ورک تیار کیا جا چکا ہے، جبکہ بعض امور پر بعد میں مزید بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بنیادی مطالبہ پابندیاں ہٹانا اور منجمد اثاثوں کی بحالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مثبت پیشرفت کی امید ہے، ایرانی سفیر
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کے امکانات موجود ہیں اور آنے والے دنوں میں اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔





