پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے سلسلے میں آسٹریلوی ٹیم کے سکواڈ کا دوسرا گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچا، ٹیم آج شام 6 بج کر 30 منٹ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث باہر ہوگئے
یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے دونوں جانب سے بھرپور تیاری جاری ہے۔





