محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

کاشف الدین سید

پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سمر زون کے علاقوں میں پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست 2026 تک بند رہیں گے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز میں چھٹیاں 15 جون سے شروع ہو کر 16 اگست تک جاری رہیں گی۔

صوبے کے سرد علاقوں (ونٹر زون) کے لیے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وہاں کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ایک ماہ کی تعطیلات ہوں گی۔

محکمہ تعلیم نے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے جون کے مہینے میں سمر کیمپس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ان کیمپسز کے لیے اوقاتِ کار بھی مقرر کر دیے گئے ہیں جس کے تحت پرائمری اور مڈل اسکولز میں پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے 9 بجے تک کلاسز ہوں گی جبکہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری کلاسز کے لیے تدریسی عمل صبح 7 بجے سے 9:40 تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top