محمد اعجاز آفریدی
پشاور: حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن نے متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق کیپٹن(ر) عون حیدر گوندل کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد صالح کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایک اور اعلامیہ کے مطابق محمد صالح کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے تبدیل کرکے ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرتعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد کو محمد صالح کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ چترال لوئر کے ڈپٹی ایڈیشنل کمشنر عباس خان آفریدی کو نیا ڈائریکٹر یوتھ افیئرز مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد الیاس کو سیکرٹری کم ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پشاور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ وہاں پہلے سے موجود خالد خان اب ان کی جگہ اورکزئی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی منظوری سے جاری ہونے والے ان احکامات کی نقول تمام متعلقہ حکام اور اکاؤنٹنٹ جنرل کو ارسال کر دی گئی ہیں۔





