پشاور: دلہ ذاک روڈ پر آتشزدگی، 3 افراد زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

کاشف عزیز 

پشاور کے علاقے دلہ ذاک روڈ گل آباد میں سلنڈر ریفلنگ کی دکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے پھیلتے ہوئے سلنڈر ریفلنگ کی دکان سمیت دیگر قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 فائر وہیکلز اور 2 ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اس افسوسناک واقعے میں دکان کے اندر موجود دو بچے اور ایک شخص معمولی جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ایم ایم سی اسپتال رنگ روڈ منتقل کر دیا ہے۔

فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top