جاپان میں جاری انڈر18 ایشیا کپ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے مزمل اور محمد فرحان نے گول اسکور کیے، تاہم ٹیم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
ملائیشیا کی جانب سے دھیریش نے دو جبکہ اسراف نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے مزمل نے 42ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جس سے ٹیم کو برتری حاصل ہوئی، تاہم حریف ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور بڑا اعزاز
میچ کے آخری لمحات میں محمد فرحان نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول اسکور کیا لیکن یہ کوشش شکست سے نہ بچا سکی۔
اس شکست کے بعد انڈر-18 ایشیا کپ میں پاکستان کو دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔





