عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,100 روپے کی کمی
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونا 3,100 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3,100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4,494 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 34 روپے پر برقرار رہی۔





