ایل نینو: بننے کا خدشہ برقرار، دنیا میں گرمی بڑھے گی اور زیادہ بارشیں ہوں گی، یو این

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جون سے اگست کے دوران موسمیاتی رجحان “ایل نینو” کے بننے کا شدید خدشہ ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں شدید گرمی اور غیر معمولی بارشوں کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت سمندروں کا درجہ حرارت معمول سے تقریباً 6 درجے تک بڑھ چکا ہے، جس کے نتیجے میں 90 فیصد امکان ہے کہ ایل نینو جنم لے سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ موسمی نظام عالمی موسموں پر گہرا اثر ڈالتا ہے اور کئی خطوں میں شدید گرمی اور کہیں زیادہ بارشوں کا سبب بنتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل نینو دنیا کی دہلیز پر آ چکا ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے اسی شدت کے اقدامات ضروری ہیں جتنی شدت کا یہ بحران ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر روایتی ایندھن (فوسل فیول) سے نکل کر قابلِ تجدید توانائی (ری نیوایبل انرجی) کی طرف تیزی سے منتقل ہونا ہوگا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اندازہ ہے کہ یہ موسمی رجحان نومبر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے دوران مختلف خطوں میں موسم کی شدت میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

Scroll to Top