شیخ وقاص اکرم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے اختلافات کی حقیقت کھول دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبروں کو رد کرتے ہوئے اسے محض غلط فہمی قرار دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ ان کے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان کسی قسم کے اختلافات موجود نہیں، تاہم بعض معاملات پر غلط فہمی ضرور پیدا ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونے والے احتجاج سے متعلق انہیں پیشگی آگاہی نہیں تھی اور میڈیا پر انہوں نے صرف وہی مؤقف اختیار کیا جو ان کے علم میں تھا۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ احتجاج پارٹی سے باقاعدہ مشاورت کے بغیر کیا، جبکہ پارٹی کی جانب سے بھی انہیں اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ان کے بقول دو روز گزرنے کے باوجود بھی اس معاملے پر کوئی مشاورت سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل کا قیدی علاج کے دوران بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ایک ٹی وی اینکر نے ان سے احتجاج سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اسی معلومات کی بنیاد پر جواب دیا جو ان کے پاس موجود تھیں۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ پارٹی میں کسی قسم کی اندرونی کشیدگی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے اور پارٹی کی مکمل حمایت ان کے ساتھ ہے، جبکہ تمام رہنما مل کر انہیں مزید سپورٹ کریں گے۔

Scroll to Top