حلقہ 6 کی انتخابی سیاست میں راتوں رات ایک بڑا اور غیر متوقع الٹ پھیر سامنے آیا ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کے مضبوط امیدوار ایمان شاہ مسلم لیگ (ن) کے حق میں انتخابی میدان سے باضابطہ طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔
ایمان شاہ کو اس حلقے کے سب سے مضبوط اور اہم امیدواروں میں شمار کیا جا رہا تھا اور ان کے اس فیصلے سے حلقے کی انتخابی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔
اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایمان شاہ نے انکشاف کیا اور کہا کہ ہنزہ کے لیے اضافی نشست کا قیام عوام کا 25 سالہ پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔ اب وزیر اعظم پاکستان نے اس دیرینہ عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ہنزہ کی اضافی نشست کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجسے بہت جلد میڈیا کے سامنے بھی پیش کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ 7 جون کو ہوگی
ایمان شاہ نے واضح کیا کہ انہوں نے دستبرداری کا یہ بڑا فیصلہ اپنی پارٹی قیادت اور تمام سربراہان کو مکمل اعتماد میں لینے کے بعد کیا ہے۔





