لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں ایک مبینہ خودکش موٹر سائیکل سوار نے اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچی شہید اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارود سے لاد ہ موٹر سائیکل پر سوار دہشت گرد ایک مسجد کی جانب بڑھ رہا تھا کہ وہاں سیکیورٹی پر مامور مستعد اہلکار نے اسے مسجد تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا لیا۔
اہلکار کی فوری کارروائی پر حملہ آور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور اپنے اصل ہدف تک پہنچنے میں ناکامی پر اس نے راستے میں ہی خود کو اڑا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیںاور تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔





