وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد مالی سال 27-2026 کے سالانہ بجٹ کی دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد بجٹ کو باقاعدہ منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔
بجٹ دستاویزات پر دستخط کی یہ اہم تقریب اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے فوراً بعد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے دی
اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی تفصیلی تجاویز، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لے کر اس کی حتمی منظوری دی گئی۔





