سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام حیدر تھند انتقال کر گئے

لیہ: سینئر سیاسی و سماجی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق ضلع ناظم لیہ ملک غلام حیدر تھند انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج رہے۔ ان کی نماز جنازہ میلاد گراؤنڈ لیہ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم ملک غلام حیدر تھند ضلع لیہ کی ایک نمایاں سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے طویل عرصے تک عوامی خدمت اور مقامی سیاست میں فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں 1.6 ارب روپے کے انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

انہوں نے بطور رکن صوبائی اسمبلی اور ضلع ناظم اپنے دور میں علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم خدمات سرانجام دیں۔

ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف رہنماؤں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Scroll to Top