پنجاب بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں ریلیف کا امکان
صوبہ پنجاب کا مالی سال کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے تمام تر انتظامات اور اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ دستاویز ایوان میں پیش کریں گے۔ بجٹ میں صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جامع روڈ میپ شامل کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے سرکاری ملازمین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کے لیے بھی بھاری فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ جاری اور نئی ترقیاتی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
عوام کے لیے ایک بڑی ریلیف کی بات یہ ہے کہ بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کی تجویز شامل نہیں کی گئی، تاکہ مہنگائی کے موجودہ دور میں عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
حکومت کا فوکس ٹیکس نیٹ بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر ہوگا۔





