عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے باعث امریکی کروڈ آئل مزید 1.79 فیصد سستا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین کمی کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 79.36 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت میں بھی 1.54 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 81.89 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ مسلسل گرنے کے بعد اب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سونے اور چاندی کے نئے ریٹس جاری، قیمتوں میں کیا بڑا تبدیلی آئی؟ جانئے
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ حکومت پاکستان آنے والے جمعہ کو پیٹرول سستا کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرے گی۔





