ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے بعد پاکستان بھر میں ایرانی ریال کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ چار روز کے دوران مجموعی طور پر 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے پہلے ہی روز مارکیٹ سے 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امن معاہدے کے بعد محض چار دنوں کے اندر ملک بھر میں مجموعی طور پر 2 کھرب ایرانی ریال خریدے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی ریال کی قدر میں غیر معمولی اضافہ، طلب بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں قلت پیدا ہو گئی
دوسری جانب مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب بڑھنے کے ساتھ ہی اس کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔





