چارسدہ کے علاقے مٹہ مغل خیل میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔
مبینہ ناجائز تعلقات کے شک میں فائرنگ کر کے دو خواتین اور ایک مرد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واردات انجام دینے کے بعد مبینہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ: سرڈھیری میں رقم کے لین دین پر فائرنگ، سابق پی ٹی آئی ناظم جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





