مسلسل پانچ روز تک کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 6 ہزار 421 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 113 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ، معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔





