ایران کے خلاف امریکی حملے تیسری رات بھی جاری، بندرعباس میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائیاں شام 4 بج کر 45 منٹ (امریکی مشرقی وقت) پر شروع کی گئیں، جن کا مقصد ایرانی فورسز کی صلاحیتوں کو کمزور کرنا اور انہیں مزید حملوں سے روکنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے اور آبنائے ہرمز میں عام شہریوں اور تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے ایران کے خلاف مزید فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایرانی فورسز پر دباؤ بڑھانے کے لیے جاری رہیں گی، جبکہ خطے کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں کسی بھی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور بحری نقل و حرکت متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

Scroll to Top