محمد اعجاز آفریدی
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے صوبے کے معذور سرکاری ملازمین کے لیے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں معذور سرکاری ملازمین کو ملنے والے اسپیشل کنوینس الاؤنس کی موجودہ شرح میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ اس منظوری کے تحت معذور ملازمین کا ماہانہ الاؤنس 6,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق الاؤنس میں کیے گئے اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026سے فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کےلیے بڑا فیصلہ،ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس کی منظوری
اس نئے فیصلے کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے سال 2018 اور 2023 میں جاری کیے گئے سابقہ نوٹیفیکیشنز اب منسوخ تصور ہوں گے۔





