پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالغنی آفریدی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن جلال خان کی شہریت اور آئینی اہلیت سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔
عبدالغنی آفریدی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے نام سوشل میڈیا پر ایک خط جاری کیا، جس میں رکن اسمبلی کی شہریت اور اہلیت کی جانچ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے عبدالغنی آفریدی نے مسلم لیگ کے جلال خان کی پاکستانی شہریت پر سوالات اٹھا دئے
سپیکر بابر سلیم سواتی کے نام سوشل میڈیا پر خط لکھ کر جلال خان کی شہریت کی جانچ کی درخواستبخدمت جناب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی
جناب بابر سلیم سواتی صاحبموضوع: رکنِ اسمبلی کی شہریت اور… pic.twitter.com/GobJ6kZqHW
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 16, 2026
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے علم میں ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر رکن اسمبلی جلال خان کی شہریت اور آئینی و قانونی اہلیت سے متعلق سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
عبدالغنی آفریدی نے اسپیکر سے درخواست کی کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کو باقاعدہ ریفرنس یا مراسلہ ارسال کیا جائے، تاکہ شہریت اور رکنیت سے متعلق مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ جانچ کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : لائیو شو میں افغانی کہنے پر جلال خان آپے سے باہر، شفیع جان کو گالی دے دی
خط میں کہا گیا ہے کہ اگر متعلقہ اداروں کی تحقیقات سے یہ ثابت ہو جائے کہ رکن اسمبلی آئین پاکستان اور مروجہ قوانین کے تحت اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عبدالغنی آفریدی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ اس معاملے سے متعلق اپنے پاس موجود شواہد متعلقہ فورم پر پیش کرنے کیلئے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ فیصلہ آئین، قانون اور مستند ثبوتوں کی بنیاد پر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور متعلقہ اداروں کی قانونی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔





