مردان میں ماربل سے لدا ٹرک الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

مردان: رستم بونیر روڈ پر باغِ جبران کے قریب ماربل سے لدا ٹرک الٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ہمراہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمی کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 25 سال جبکہ زخمی شخص کی عمر 42 سال ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک میں سوار افراد بونیر جا رہے تھے اور دونوں کا تعلق ضلع بونیر سے ہے۔

Scroll to Top