عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ اڈیالہ جیل جانے والوں کی فہرست سامنے آگئی

عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ اڈیالہ جیل جانے والوں کی فہرست سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات آج متوقع، پی ٹی آئی نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے آج متوقع ملاقات کے لیے پارٹی نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔ ملاقات مقررہ ضابطہ کار کے تحت کرائی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، وکیل خالد یوسف چودھری، علی زمان، مرتضیٰ طوری، ملک احد اعوان اور رانا عبدالمنان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج منگل کے روز پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور وکلا کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جبکہ عمران خان کی بہنوں کے بھی ملاقات کے لیے جیل پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ ملاقات کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرے گی، جبکہ ملاقات کی حتمی منظوری اور شیڈول جیل حکام کی جانب سے طے کیا جائے گا۔

Scroll to Top