اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے سے اپنی صحت کی خیریت دریافت کی اور دیگر باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید توسیع، 23 پارلیمانی سیکرٹریز کا نوٹیفکیشن جاری، تعداد 53 ہوگئی
جیل ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں کو واپس ان کے اپنے اپنے متعلقہ سیلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔





